میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھڑی چور ،آئین شکن جیل جائیں گے،راناثناء اللہ کااعلان

گھڑی چور ،آئین شکن جیل جائیں گے،راناثناء اللہ کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

نئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی، بدعنوانی کا کیس آیا تو تحقیقات ضرور ہونگی ،عمران خان فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی ،عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ،راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی، دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی، سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے ،اسے ریگولیٹ کریں گے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی،یف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو حلف اٹھانے کے بعد ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کیخلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے اسکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے بلکہ اسے ریگولیٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اور اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موقف بدلنے میں تیز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو ملکی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمران پارٹی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعظم اور وزرا کی سیکیورٹی فورا واپس لے لی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں