میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ میں شمولیت، بلاول بھٹوکی آج لندن روانگی ،نوازشریف سے ملاقات طے

وفاقی کابینہ میں شمولیت، بلاول بھٹوکی آج لندن روانگی ،نوازشریف سے ملاقات طے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور نامزد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری برطانیہ کے اہم دورے پر جلد لندن چلے جائیں گے جہاں ان کی مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوگی ، لندن سے وطن واپسی پر بلاول بھٹو زر داری وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر دار ی کی خواہش پر بلاول بھٹو زر داری مختصر دورے پر جلد لندن جائینگے جہاں وہ میاں نوازشریف اور اسحق ڈار سے اہم ملاقات کرینگے جس میں ملک سیاسی صورتحال ، نئی حکومت کے قیام کے بعد چیلنجز اور دیگر امورپر مشاورت کی جائیگی وہ نوازشریف کو اپنے والد آصف علی زر داری کا اہم پیغام بھی دینگے ۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی ان کے ساتھ لندن جانا تھا تاہم نیب کے کیس کی وجہ سے خورشید شاہ کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے اور ان کا نام سابق حکومت نے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اس لئے خورشید شاہ لندن نہیں جا سکیں گے ۔ وفاقی وزیر شیری رحمن بلاول بھٹو زر دار ی کے ہمراہ لندن جائیں گی ۔علاوہ ازیںچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار ،بلاول بھٹو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ بلاول کی بطور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے ،پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں ۔ سینئر ز کا موقف ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تب پی پی نہیں تھی، ،بلاول بھٹو پارٹی سربراہ، اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول بھٹو کی اتحادی حکومت میں بطور وزیر شمولیت کے مخالف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں