میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلمانوں پرحملوں کے بعدکئی بھارتی ریاستوں میں حالات کشیدہ

مسلمانوں پرحملوں کے بعدکئی بھارتی ریاستوں میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع امراوتی کے شہراچل پور میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لگائے گئے ہندوتوا کے زعفرانی جھنڈوں کو ہٹانے کے خلاف انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیاگیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی کانت ساتو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعے کے بعد 22افراد کوگرفتار کیاگیاہے جن میں متعدد مسلمان بھی شامل ہیںپولیس کے مطابق ہندوتوا انتہا پسندوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر امراوتی سے 48کلومیٹر دور واقع اچل پور کے مرکزی داخلی مقامات کھڈکی گیٹ اور دلہہ گیٹ پر زعفرانی جھنڈے لگا دئیے تھے۔اتوار کی نصف شب کو کچھ لوگوں نے جھنڈے ہٹا دیے، جس کے بعدفسادات اور پتھرائو شروع کے واقعات شروع ہو گئے ۔ادھر ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایاہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر گر سومناتھ کے قصبے ویراول میں ایک غیر مجاز ہنومان جینتی جلوس کے دوران ایک مسلم درگاہ پر ہندوتوا زعفرانی جھنڈا لگائے جانے پر تیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔گر سومناتھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوہر سنگھ جدیجہ نے کہا کہ یہ واقعہ وکھریا بازار کے علاقہ میں میگری بیشا باپو درگاہ میں پیش آیا اور اس میں ملوث کئی لوگوں نے اس اقدام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں