دادو،دوریہاتوں میں ہولناک آتشزدگی9افراد جھلس کرجاں بحق
شیئر کریں
دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھاپولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کی تعداد 10ہے اور تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیںجبکہ متاثرین کاکہنا ہے کہ اب تک انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا آگ سے جھلس کر 160 سے زائد مویشی بھی مر گئے ہیں متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیںجاں بحق ہونے والوں کی شناخت مور، عبدالرشید، عالم، ذمان، عبدالرسول، حسین، سویرہ اور تہمینہ کے نام سے ہوئی اس کے علاوہ مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے ڈی سی دادو سمیع اللہ نثار شیخ سے موقف لینے کیلئے بار بار رابطہ کیا گیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔