میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے، آصف زرداری

18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔ 18ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں جس میں صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق کا مستحکم ہونا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے جبکہ آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری اظہار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں