میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ، ٹی ایل پی مذاکرات، شیخ رشید کا استعفیٰ ، سعد رضوی کی رہائی کے مطالبات

حکومت ، ٹی ایل پی مذاکرات، شیخ رشید کا استعفیٰ ، سعد رضوی کی رہائی کے مطالبات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے اور اپنے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔نجی چینل ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومتی وفد میں شیخ رشید، نور الحق قادری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے قائدین فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ کارکنوں کی فی الفور رہائی کی بھی حکومتی وفد سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔تاہم حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔یادرہے کہ حکومتی ٹیم اورتحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات دودورہوچکے تھے،جبکہ تیسرے دورمیں ٹی ایل پی کی جانب سے مطالبات سامنے آئے ہیں قبل ازیں علمائ￿ کرام کے ایک وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی سعد رضوی سے علما کے وفد کی ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی.وفد میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجاز قادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں