میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چار ماہ سے معاملہ منت سماجت سے حل کرنے کی کوشش کی گئی، نور الحق قادری

چار ماہ سے معاملہ منت سماجت سے حل کرنے کی کوشش کی گئی، نور الحق قادری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مذہبی جماعت پرپابندی کے خلاف قومی اسمبلی میں اراکین کے درمیان شدید گرماگرمی ہوئی اس دوران ،وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور پولیس کے مابین چھڑپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 4 مہینے سے مذاکرات اور منت سماجت سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی گئی، کوئی بھی جمہوری حکومت سانحہ یتیم خانہ چوک کی متحمل نہیں ہوسکتی،سانحہ یتیم خانہ چوک پر جتنا افسوس اپوزیشن اراکین اسمبلی کو ہے، اتنا ہی درد حکومتی بینچ پر موجود اراکین کو بھی ہے۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نور الحق قادری مذکورہ معاملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے مختصر انداز میں پالیسی بیان دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت سانحہ یتیم خانہ چوک کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس معاملے کو مذاکرات اور منت سماجت کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معاملے کو بہتری کے ساتھ سلجھانے کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوششیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا ہوا تھا اور وہ یہ تھا کہ معاہدے کی رو سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کے پابند ہیں۔قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے،صبح تین بجے میٹنگ ختم ہوئی ہے اور کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم لبیک سے پیچھے نہیں ہیں،وزیر مذہبی امور پالیسی بیان دیں گے۔وزیر داخلہ کے بیان پر جے یو آئی اور ن لیگ کے رکنوں نے شورشرابہ کیا ۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میڈیا پر احتجاج کے معاملے پر بلیک آؤٹ ہے،پورا ملک افواہوں کی زد میں ہے،وزیر داخلہ ایوان کی توہین کرکے ایوان سے چلے گئے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت کو سمجھ ہی نہیں آرہی ہے کیا ہورہا ہے،وزیر داخلہ کے گھر کے سامنے کیا ہورہا ہے،کیا حکومت اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں ڈنمارک میں توہین آمیز خاکے بنائے تو ہم نے یوم عشق رسولؐ منایا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ دلوں کو جوڑے،کس نے آپ کو اختیار دیا کہ معاہدہ کریں؟کیا وہ معاہدہ ایوان میں لایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی زمہ داری میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ٹی وی پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں