میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی آڑمیں بھارت میں مودی سرکارمسلمانوں کونشانا بنارہی ہے ،عمران خان

کوروناکی آڑمیں بھارت میں مودی سرکارمسلمانوں کونشانا بنارہی ہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناکی آڑمیں بھارت میں مودی سرکارمسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے ،مودی سرکارکی پرتشددکارروائیوں سے ہزاروں مسلم بھوک کاشکارہیں،مودی حکومت کااقدام جرمنی میں نازیوں کایہودیوں کیخلاف جیساہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہزاروں افرادکوبھوک،مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کروناپالیسی کیخلاف ردعمل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکارکا جان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیساجرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔ ویراعظم نے کہاکہ نسلی بالادستی کے نظرئیے ہندوتوا سے مودی سرکار کے گہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں