میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون کے دوران کرکٹ میں کرپشن کا خدشہ ہے ، آئی سی سی

لاک ڈائون کے دوران کرکٹ میں کرپشن کا خدشہ ہے ، آئی سی سی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈائون میں کرکٹ میں کرپشن کا خدشہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران کرپشن ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ حلقوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کو خبردار کردیا ہے ، آئی سی سی نے انکشاف کیا کہ لاک ڈائون کے دوران کرپٹ عناصر سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کے مطابق لاک ڈائون کے باعث کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ مصروف ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے کرپٹ افراد کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔چیف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ تعلقات کو بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، کرکٹرز ایجنسٹس اور پلیئرز ایسوی ایشنز اور ایجنٹس کو تمام بورڈز کو صورتحال بتادی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں