میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف خلیج میں آواز اٹھنے لگی

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف خلیج میں آواز اٹھنے لگی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف خلیج میں آواز اٹھنے لگی ،متحدہ عرب امارات کی ایک شہزادی نے ہندوستان میں گزشتہ چند سال سے مسلسل کسی نہ کسی عنوان پر مسلمانوں کو تنگ کرنے بلکہ ان پر ظلم کرنے کا سخت نوٹس لیاہے ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی شیخہ ھیند القاسمی نے کہا کہ انڈیا میں یہ طرزعمل خلیج میں اب برداشت نہیں ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی مملکتوں میں غصہ کی لہر پیدا ہورہی ہے ۔ یو اے ای سات آزاد شہری مملکتوں پر مشتمل ہے ۔ شہزادی القاسمی نے کہا کہ کورونا کو تبلیغی جماعت سے جوڑنا نہایت تشویشناک روش ہے ۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب کے اسکالر عابدی زھرانی نے اس عنوان پر کہا تھا کہ جی سی سی ممالک میں سرگرم ہندوں کو بھی ان کے وطن کو واپس بھیج دینا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں