چیئرمین نیب کی حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے حسین اصغر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تقرری کے حوالہ سے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حسین اصغر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تقرری کی سمری کی با ضابطہ منظوری دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آئندہ ہفتے حسین اصغر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دیں گے اور اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کی سیٹ امتیاز تاجور کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔