میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ،جیلر نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر اوم کا نشان دغوادیا

بھارت ،جیلر نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر اوم کا نشان دغوادیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے جیلر نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم دھات سے ہندئوں کا مذہبی نشان اوم دغوا دیا۔بھارت کے ذرائع ابلا غ کے مطابق تہاڑ جیل میں قید نبیر نامی مسلمان قیدی نے اپنے وکیل کے توسط سے دہلی کی کڑکڑ ڈومہ کورٹ کو بتایا ہے کہ بیرک میں انڈکشن چولہا کام نہ کرنے کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اسے پہلے بری طرح زد و کوب کیا اور اس کے بعد برہنہ پیٹھ پر دھات کی سلاخ سے جبرا ًہندوں کا مذہبی نشان اوم کا نشان دغوا دیا۔نبیر نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے اسے دو دن تک فاقہ کشی پہ مجبور کیا اور کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں دیا۔تہاڑ جیل کے مسلمان قیدی نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ مسلمان ہونے کی پاداش میں اسے نازیبا الفاظ کہے گئے اوراس کا استحصال کیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلمان قیدی کی شکایت پر دوران سماعت کڑکڑڈومہ کورٹ میں جج نے بذات خود اس کی پیٹھ پر بنے اوم کے نشان کا معائنہ کیا اور اس کے بعد تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔مسلمان قیدی نبیر کی شکایت پر دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے جیل انتظامیہ کو دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔کڑ کڑ ڈومہ کورٹ میں آئندہ سماعت پیر کو ہوگی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں