میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر امتحانات میں نقل اور پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

انٹر امتحانات میں نقل اور پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل اور پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعلقہ بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ امتحانی وقت سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔لاڑکانہ بورڈ کے زیر انتظام شکارپور اور کشمور میں گیارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مستقبل کے معماروں کے پاس وقت سے پہلے ہی موبائل فون پر پہنچا۔جبکہ حیدرآباد بورڈ کے تحت ٹھٹھہ اور بدین میں گیارہویں جماعت کا ریاضی اور زولوجی کا پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے نقالی طالبعلموں تک پہنچا۔دوسری جانب بوٹی مافیا کو لگام ڈالنے کے انتظامیہ کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ہیں، پابندی کے باوجود طالبعلم امتحانی مراکز میں موبائل فونز کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں