میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی میئر کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں غلطی یا دھاندلی

ڈپٹی میئر کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں غلطی یا دھاندلی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے نتائج میں غلطی ہوئی یا دھاندلی؟سوال کھڑے ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے کے ایم سی کونسل میں گزشتہ روز ڈپٹی میئر کے ضمنی الیکشن کا انتخاب ہوا جہاں تین سو چیئرمینزنے ووٹ ڈالا۔ تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی الیکشن کے نتائج حقائق کے بر عکس سامنے آئے ۔ڈپٹی میئر کے ضمنی الیکشن میں خواتین ووٹرز کی تعداد تیہتر تھی لیکن ووٹ نواسی ڈالے گئے ۔ نتائج میں غلطی یا مبینہ دھاندلی،الیکشن ڈیوٹی دینے والا عملہ تاحال خاموش ہے ۔ڈپٹی میئر کے الیکشن میں خواتین کے سولہ ووٹ کس نے ڈالے اس بات سے سب ہی لاعلم ہیں۔واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے ارشد حسین ایک سو چورانوے ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کرم اللہ وقاصی اٹھہتر ووٹ حاصل کر سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں