میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قطر مذاکرات کی تاخیر پر افسوس ہے ، زلمے خلیل زاد

قطر مذاکرات کی تاخیر پر افسوس ہے ، زلمے خلیل زاد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغان نمائندوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ ہونے پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اگر میری ضرورت ہے تو میں فریقین کی مدد کے لیے تیار ہوں۔افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ قطر کے انٹرا افغان مذاکرات کی تاخیر پر مجھے افسوس ہے اور میں اس صورت حال پر تمام فریقین سے رابطے میں ہوں۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا ہے کہ تمام فریقین جو اب بھی افغانستان میں امن کے لیے پر عزم ہیں، وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ سیاسی روڈ میپ اور دیر پا امن کے لیے ہمیشہ سب سے اہم ہوتے ہیں، ڈائیلاگ کا کوئی متبادل نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں