میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر جیل، ایڈز میں مبتلا نوجوان قیدی کی خودکشی ، تحقیقات شروع

ملیر جیل، ایڈز میں مبتلا نوجوان قیدی کی خودکشی ، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) ملیر جیل میں ایچ آئی وی میں مبتلا قیدی نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی جیل سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ طلب کرلی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق تقریباً ایک سو قیدی ایڈز کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں عزیر خان جدون نامی قیدی کا عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان ایچ آئی وی کا شکار ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھا، ترجمان وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعے پر نوٹس لیا ہے، آئی جی جیل کو فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، رابطہ کرنے پر ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ سید ارشد شاہ کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت قیدیوں کو بیرکوں سے سہن میں باہر نکالا جاتا ہے، اس کے دوران عزیر خان پہلی منزل سے چھلانگ لگا ئی ، دیگر قیدیوں نے بچانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ بچ نہیں سکا، ترجمان ملیر جیل نے روزنامہ جرآت کو بتایا کہ عزیر خان کو 29 فروری 2024 ء کو جیل میں لایا گیا تھا ، نئے آنے والے قیدیوں کے ساتھ ان کی بھی اسکریننگ کی گئی جس میں ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آیا، انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں تقریباً ایک سو قیدی ایڈز میں مبتلا ہیں، ایڈز کے شکار قیدیوں کے علاج کے متعلق ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی کئی لیکن جواب موصول نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں