میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے کے ڈاکوئوں نے علم کی شمع بجھا دی، کندھ کوٹ میں ٹیچر قتل

کچے کے ڈاکوئوں نے علم کی شمع بجھا دی، کندھ کوٹ میں ٹیچر قتل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کے کچے میں راج کرنے والے ڈاکوئوں نے علم کی روشنی پھیلانے والی شمع بجھا ڈالی۔سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب ڈاکووں کے علاقے میں واقع اسکول جانے والے پرائمری ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پرائمری ٹیچر کے قتل کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے 2دن میں رپورٹ طلب کرلی۔اللہ رکھیو نندوانی کچے کے ڈاکووں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کے لیے اسکول پہنچتا تھا۔وہ گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لے کر پہنچتا تھا۔چند روز پہلے اللہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔اس وڈیو میں اللہ رکھیو نندوانی نے کہا تھا کہ وہ بچوں کے مستقبل کیلیے جان کو خطرے میں ڈالتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں