میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعیدآباد سے لاپتا 5لڑکیاں ناظم آباد سے بازیاب

سعیدآباد سے لاپتا 5لڑکیاں ناظم آباد سے بازیاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے سعیدآباد سے لاپتا 5 لڑکیاں ناظم آباد سے بازیاب ہوگئیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)ساتھ کے مطابق 15فروری کو لڑکیوں کے اغوا کامقدمہ والدکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، لاپتا لڑکیوں کو ناظم آباد کنڈو گوٹھ سے بازیاب کرایا گیا۔ڈی آئی جی ساتھ کا بتانا ہے کہ بازیاب تین لڑکیاں سگی بہنیں اور دو ان کی کزن ہیں، ان لڑکیوں کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں جو کہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کرگئی تھیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ پانچوں لڑکیاں ناظم آباد میں قائم دھاگہ فیکڑی میں کام کر رہی تھیں، عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارالامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائیگا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے۔ڈی آئی جی ساتھ کے مطابق دھاگہ فیکٹری کے مالک اور ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں