میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدم اعتماد کے دن قریب آتے ہی منحرف ارکان واپس آجائیں گے، وزیراعظم

عدم اعتماد کے دن قریب آتے ہی منحرف ارکان واپس آجائیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ ہاوس جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پرویز خٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں اور منحرف ارکان کے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، اور وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین منحرف ارکان نے واپس آنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جس پر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سیاٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، جس میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف کے کارکنان کے سندھ ہاوس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے، اور عدالت کا جو بھی حکم آئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔علاوہ ازیںراولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رنگ روڈ سارے علاقے کو تبدیل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک پاکستان میں زبردست کام ہو رہا ہے کیونکہ لوگوں کو کبھی نہ کبھی پتہ چلنا تھا کہ لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا پیسہ ہے اور یہ چھپ کر نہیں اوپن ہو رہا ہے، سندھ ہاس میں اس کو بچانے کے لیے پولیس بلائی ہے، یہ غیرقانونی سرگرمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے کہ لوگوں کو اس طرح کی سیاست دیکھنی چاہیے، اگر پیچھے رہ گئے ہیں تو اس طرح کی سیاست سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو شرم نہیں ہے، جمہوریت اور چیز کا نام ہوتا ہے ، ضمیر خریدنے کے لیے ایک منڈی لگی ہوئی ہے، یہ حلال کا پیسہ نہیں ہے بلکہ سندھ حکومت کے پاس ہے جو کہ عوام کا ہے اور چوری کے ذریعے حاصل کیا گیا اور اسی پیسے سے لوگوں کو خریدا جارہا ہے، پیسوں کے بڑے بڑے تھیلے آرہے ہیں، اگر ہمارا ملک پیچھے رہ گیا ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ پیسہ بنانا، پیسوں سے لوگوں کو خریدنا اور پیسے باہر بھیج دینا۔وزیراعظم نے کہاکہ میں برطانیہ میں رہا ہوں اور ہم نے وہاں سے ماڈل لیا ہے۔ وہاں کوئی سیاست دان تصور بھی نہیں کرسکتا ہے کہ پیسے لے کر دوسری طرف جائے اور فلور کراس کرے گا، ان کوعوام کا اتنا ڈر ہے کہ ان کی جمہوریت میں عوام کے خوف کی وجہ سے کسی کی مجال نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج آپ کا حق ہے، اگر کوئی آپ کے حلقے سے ووٹ لے کر آتا ہے اور پیسے لے کر کسی اور کے ساتھ جاتا ہے تو آپ کا فرض ہے کہ پرامن احتجاج کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں