میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بات عمران کے استعفے سے آگے بڑھ گئی،عامرخان

بات عمران کے استعفے سے آگے بڑھ گئی،عامرخان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اب بات وزیر اعظم عمران خان کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔ادھرحکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر ہونے والے واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے اس کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں