میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی جانب سے دھرنے کی دھمکی ،حکومت کا 21 کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانے پر غور

اپوزیشن کی جانب سے دھرنے کی دھمکی ،حکومت کا 21 کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانے پر غور

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپوزیشن کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت نے 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنماوں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور دیگر وزرا میں رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور حکومت 21 کے بجائے25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پرغور کر رہی ہے۔وفاقی کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اجلاس کا ہونا لازمی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں