میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کانیوٹرل رہناممکن نہیں ،سیاستدانوں کوفون کالزکاانتظاررہتاہے، گورنرسندھ

اداروں کانیوٹرل رہناممکن نہیں ،سیاستدانوں کوفون کالزکاانتظاررہتاہے، گورنرسندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جو آج جارہے ہیں وہ کل دوبارہ عمران خان سے معافیاں مانگیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے، پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، 2023میں بھی عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کیا لگتا ہے کہ ردعمل صرف سندھ میں آتا ہے، باقی پاکستان ستو پی کر سورہا ہے، پی ٹی آئی نے کس رہنما کے گھر کا گھیرؤا کیا ہے ایک بتادیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ زندگی بھر جنگ لڑی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتیاں کی ہیں، ان کے تحفظات کیسے زیرو ہوجائیں گے اگر یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ جاتے ہیں تو اپنے لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اداروں کا نیوٹرل رہنا مجھے نہیں لگتا کہ ممکن ہو، سیاست دانوں کو عادت پڑی ہوئی ہے جو فون کالز کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ 27مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہے لانگ مارچ نہیں ہے، 28مارچ کو لوگ اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوں گے یا نہیں اس کا علم نہیں ہے، اس وقت خواہشات کے مطابق باتیں چل رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں