وزیر اعظم عمران خان نے چمن سرحد کھولنے کی ہدایت کر دی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے چمن سپن بولدک سرحد کھولنے کی ہدایت کر دی ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ- 19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ میں نے چمن سپن بولدک سرحد کھولنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور افغانستان کے ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ بحران کے دنوں میں افغانستان کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے ۔