میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہلی بس گینگ ریپ واقعہ، 4 ملزمان کو7سال   بعدپھانسی دے دی گئی

دہلی بس گینگ ریپ واقعہ، 4 ملزمان کو7سال بعدپھانسی دے دی گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

دہلی بس گینگ ریپ واقعہ کے 4 مجرموں کو7سال بعد پھانسی دے دی گئی،مجرموں کو سزائے موت دیے جانے پر جیل کے باہر عوام نے جشن منایا گیا،کم عمر ایک مجرم تین سال قید با مشقت کی سزا مکمل ہونے پر رہا ہو گیا جبکہ ایک مجرم رام سنگھ نے دوران قید مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی،بھارت میں روزانہ 95 کے قریب ریپ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں قائم تہاڑ جیل کے سربراہ سندیپ گوئل کا کہنا تھا کہ چاروں مجرمان کو علی الصبح 5 بجکر 30 منٹ پر تختہ دار پر چڑھایا گیا۔ 2012میں ہونے والے جیوتی سنگھ پر ہولناک حملے کے بعد کئی ہفتوں تک پورے بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سامنے آئے تھے ۔مجرموں کو سزائے موت دیے جانے پر جیل کے باہر عوام نے جشن منایا گیا۔متاثرہ خاتون کی والدہ آشا دیوی نے جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مطمئن ہیں کہ بالآخر میری بیٹی کو 7 سال بعد انصاف ملا اور درندوں کو پھانسی ہوگئی۔بھارتی پرچم پکڑی دہلی کی مینا شرما نے اے ایف پی کی بتایا کہ آج تمام بھارتی خواتین کو انصاف مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں رات 3 بجے کے قریب آئی اور انتظار کیا کیوںکہ آج ہمارے لیے بہت بڑا دن تھا۔واضح رہے کہ 23 سالہ جیوتی سنگھ 16 دسمبر 2012 کی رات کو اپنے ایک دوست کے ساتھ سینما سے واپسی پر ایک بس میں سوار ہوئے تھے ۔بس میں موجود 5 افراد اور ایک 17 سالہ لڑکے نے مذکورہ لڑکی کے دوسے کو مار کر بے ہوش کیا اور جیوتی سنگھ کو بس کی پچھلی نشستوں پر لے جاکر اسے ریپ کیا، لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے اس کیس میں ملوث 6 ملزمان اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، مکیش سنگھ، رام سنگ اور محمد افروز کو گرفتار کر لیا تھا۔کم عمر ہونے کی وجہ سے محمد افروز کو تین سالہ اصلاحی قید با مشقت سنائی گئی تھی جو مکمل ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا جبکہ رام سنگھ نے دوران قید مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔فزیوتھیراپی کی طالبہ اور اسے کے دوست کو بعد ازاں روڈ پر پھینک دیا گیا جس کے 13 روز بعد جیوتی سنگھ سنگاپور کے ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم جس پر بھارت نے پابندی لگادی تھی میں ایک ملزم کا کہنا تھا کہ مہذب لڑکی کو رات 9 بجے کے بعد گھر سے باہر نہیں گھومنا چاہیے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف مل گیا۔یاد رہے کہ سرکاری ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 2018 میں تقریبا 34 ہزار ریپ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ بھارت میں روزانہ 95 کے قریب ریپ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں