میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس، 3 یورپی ممالک کے پاکستان میں ویزہ آپریشنز معطل

کورونا وائرس، 3 یورپی ممالک کے پاکستان میں ویزہ آپریشنز معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے باعث تشویش ناک ہوتی صورتحال میں تین یورپی ممالک نے پاکستان میں ویزہ آپریشنز معطل کر دیئے ۔کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر پاکستان میں سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے سفارت خانوں نے ویزہ آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئے ، تینوں ممالک کے پاکستان میں موجود سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے پاکستانی شہریوں سے ہر قسم کی ویزہ درخواستیں وصول کرنا بند کردیں۔ویزہ درخواستیں جمع کرانے کیلئے پہلے سے لی گئی تمام اپوائنٹ منٹس منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ ان اپوائنٹ منٹس کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان صورت حال میں بہتری کے بعد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں