حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے۔وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کہتے ہوئے پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو اسکی اصل طاقت قرار دیا۔