میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف درخواست پر آئی جی سندھ اور دیگر سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں ویمن پروٹیکشن ویلفیئر ٹرسٹ کا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل مزمل ممتاز میئو ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکوں عوام کو لوٹ مار کے دوران قتل بھی کردیتے ہیں۔ لوٹ مار کے دوران روزانہ شہریوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ خواتین کے پرس ،موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ پولیس سی پی ایل سی سے بروقت رابطہ نہیں کرتی۔ مذاحمت پر روزانہ کی بنیاد پر قتل کیا جارہا ہے۔ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ نہ ہونے کا فائدہ ملزمان کو ہوتا ہے۔ موبائل چھیننے کے مقدمات بھی سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو کو دیئے جائیں۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت کا اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور دیگر سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں