میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی 3مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کی 3مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تھانہ سنگ جانی اسلام آباد میں درج مقدمے میں 3مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔ ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سنگ جانی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا، عمران خان کی 15روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، شبلی فراز ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پہنچے اور تاخیر پر پہنچنے پر معذرت کی ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ درخواست گزار اس وقت کہاں ہے ؟۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یہاں آنے میں اتنے زیادہ دھکے پڑے ہیں، عمران خان تو نہیں پیش ہوسکتے۔ وکیل نے بتایا کہ وہ احاطہ عدالت میں موجود ہیں ۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ انکو کورٹ میں آنا ہوگا ،عدالت میں درخواست گزار کو پیش ہونے سے کس نے روکا ہے ۔وکیل عمران خان نے کہا کہ کسی نے روکا نہیں ،مگر سکیورٹی اہلکار تعاون نہیں کررہے ،عمران خان پچھلے آدھا گھنٹے سے جسٹس ملک شہزاد کی عدالت کے باہر گاڑی میں موجود ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں