میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنے کیلیے منتیں کر رہے ہیں، مریم نواز

پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنے کیلیے منتیں کر رہے ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیںتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے، چار سال میں جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے۔انہوں ںے کہا کہ نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا اور اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے، مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے اور ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے، توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے، سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے، فخر ہے کہ کارکن ہوں اور کارکنوں کے ساتھ ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں