میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا معافی کیلیے نجم سیٹھی کو خط

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا معافی کیلیے نجم سیٹھی کو خط

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے غیر مشروط معافی مانگنے پر تیار ہوگئے ہیں۔لندن میں مقیم 74 سالہ سابق فاسٹ بولر جو ان دنوں صاحب فراش ہیں نے نجم سیٹھی کے نام خط میں واضح کیا ہے کہ وہ عدالت میں معافی نامہ لکھ کر دینے کو آمادہ ہیں۔اس سلسلے میں ان کے وکیل نعیم بخاری کرکٹ بورڈ آکر پی سی بی وکیل کے ساتھ مل کر معاملہ ختم کرنے کے لیے کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔ سرفراز نواز نے ایک بار پھر اپنی پینشن جاری کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سرفراز نواز کی دائیں ٹانگ کا چند روز پہلے آپریشن ہوا جبکہ دوسری ٹانگ کاآپریشن ایک ماہ بعد ہوگا۔پی سی بی نے عرصہ دراز سے سرفراز نواز کی پلیئرز ویلیفئر پالیسی کی پینشن روک رکھی ہے۔ ماضی میں سرفراز نواز نے نجم سیٹھی پر غداری اور میچ فکسرز کی سرپرستی جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔ حال ہی میں نجم سیٹھی نے پینشن کی بحالی کو سرفراز نواز کی عدالت میں معافی سے مشروط کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں