میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلر کہار حادثہ، مزید 2 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی

کلر کہار حادثہ، مزید 2 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چکوال میں کلر کہار کے قریب باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے 2 اور زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 63 افراد زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے بتایا ہے کہ شناخت کے بعد 6 خواتین سمیت 12 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ حادثے کی شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے، بریک فیل ہو جانے کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو کاٹ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس دوسرے ٹریک سے آنے والی 3 گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کلر کہار ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان کے ذریعے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پنجاب کے نگراں وزیرِاعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اور انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں