میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوشہرہ ضمنی انتخابات ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شکست پر نوٹس

نوشہرہ ضمنی انتخابات ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شکست پر نوٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پرسخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ، جس کی بنیاد پرمستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کیاجائے گا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کرم الیکشن میں بہترین نتائج پر مبارکباد اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ، قبائلی اضلاع میں تیزترترقی و خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ہار پر وزیراعلیٰ نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اورمستقبل کا لائحہ عمل اسی بنیاد پر طے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرم کی سیٹ جیت کرقبائلی اضلاع میں سٹیٹس کو کا خاتمہ کردیا، کرم کی نشست اِس سے قبل جے یو آئی نے جیتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں