میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سرحدی علاقے توبالی میں پولیو ویکسین کچرے سے برآمد

پاک افغان سرحدی علاقے توبالی میں پولیو ویکسین کچرے سے برآمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے توبالی میں انسدادِ پولیو کی ویکسین کچرے کے ڈھیرسے ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔مذکورہ گائوں میں محکمہ صحت کے عملے نے ویکسین بچوں کو پلانے کے بجائے کچرے میں پھینک دی۔یونین کونسل توبالی میں تعینات محکمہ صحت کے عملے کو اس عمل پر معطل کر کے ان کی تنخواہیں روک لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے توبالی کے دورے میں معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کے عملے نے انسدادِ پولیو کی حالیہ مہم کے دوران پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کے بجائے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی اور بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشان لگا دیے ۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے مذکورہ گاوں میں جا کر پھینکی گئی ویکسین اکٹھی کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویکسین زائد المعیاد نہیں تھی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے یونین کونسل توبالی میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے مقرر کیے گئے تمام عملے کو معطل کر دیا۔انہوں نے اس عملے کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں