میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم، مسندھ فوڈ اتھارٹی کی مزید کارروائیاں

ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم، مسندھ فوڈ اتھارٹی کی مزید کارروائیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم کے دوران سندھ فورڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیا کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے بنارس کالونی، علی گڑھ کالونی، اور لیاقت آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دیں۔کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کی گئیں، مختلف علاقوں میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور مضر صحت ٹیکسٹائل کلر استعمال کیا جا رہا تھا، مصالحہ جات میں چاول کا چھلکا اور لکڑی کا برادہ بھی ملایا جا رہا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے فیکٹری سربمہر کر دی اور نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے ۔دوسری طرف لیاقت آباد کے علاقے میں 250 کلو غیر معیاری دال بھی قبضے میں لے لی گئی۔خیال رہے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملاوٹ والے مصالحہ جات سے جگر اور کینسر کی مہلک بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں