میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کیلئے کھل گئے

سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کیلئے کھل گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے کھل گئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق فلنگ اسٹیشن چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے ۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ۔ فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ سوئی سدرن حکام کے جاری کیئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے ، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔سی این جی صارفین کے لیئے 20 فروری بروز جمعرات صبح آٹھ بجے سے آج بروز جمعہ صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیئے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی۔ آئندہ کے شیڈول کا اعلان پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں