میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں واپس جانے کی بھارتی تنبیہ

پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں واپس جانے کی بھارتی تنبیہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں واپس جانے کی وارننگ دی ہے،

مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوگئیں۔

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی اور وہاں مقیم مسلمانوں اورکشمیریوں پر حملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔

راجستھان کے مقامی مجسٹریٹ نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد راجستھان میں موجود پاکستانی شہریوں کو شہرچھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں۔

پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیں۔بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں