میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹریفک جام کراچی کاسب سے بڑامسئلہ‘انتظامیہ خاموش تماشائی

ٹریفک جام کراچی کاسب سے بڑامسئلہ‘انتظامیہ خاموش تماشائی

منتظم
منگل, ۲۰ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اس وقت پورے کراچی میں سب سے بڑامسئلہ ٹریفک جام ہے ‘کم پیش سارے شہرکے عوام اس اذیت سے دوچارہیں ‘کسی بھی چھوٹی بڑی شاہراہ پرنکل جائیں آپ کوقطاردرقطارگاڑیاں پھنسی نظرآئیں گیں۔ خاص طور پرکورنگی 1نمبر سے لانڈھی 5نمبر تک بری طرح ٹریفک جام رہتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ دکانداوں نے فٹ پاتھ کے آگے بھی جگہ گھیررکھی ہے جو مبینہ طور پر روز کے ٹھیلے والے 100 روپے کرایہ دیتے ہیں اور وہ دھاندلی سے اپناٹھیلا کھڑا کردیتے ہیں جس کی وجہ ٹریفک جام ہوجاتاہے ‘ آگے جب بڑی گاڑیاں پھنس جاتی ہیںتو پیچھے ٹریفک جام ہوجاتا ہے کئی دفعہ تو ایمبولینس کا مسلسل ہارن بجتارہتا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیںہوتی کچھ عرصے پہلے پولیس موبائیل بھی وہاں موجود ہوتی تھی لیکن کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی یہ آئے دن کامعمول ہے جب لوگ دفتر وں سے گھر آتے ہیں تواس اذیت کاسامناکرنا پڑتا ہے جس سے عوام پریشان ہیں اس سے پہلے بھی کئی بار گورنر ‘ وزیر اعلیٰ اورحکومت سندھ کومطلع کیا لیکن اس تین ماہ میں کوئی کارروائی عمل میں نہیںآئی۔ جب تک دکانداروں کے سامنے سے ٹھیلے والوںکو نہیں ہٹایاجائے گا اس وقت تک صورتحال یہی رہے گی میں متعلقہ حکام سے ایک بارپھر گزارش کرتا ہوں اس اذیت سے عوام کو چھٹکارہ دلائیں ‘ امید ہے عوام کا اس تکلیف کا احساس کرتے ہوئے کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
زاہد لودھی۔ کراچی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں