میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن، 45گیس فیلڈز سے 2کھرب کی گیس خریدنے کا انکشاف

سوئی سدرن، 45گیس فیلڈز سے 2کھرب کی گیس خریدنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے گیس فروخت معاہدہ نہ ہونے کے باوجود 45گیس فیلڈز سے 2کھرب 10 ارب روپے گیس خرید کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے سیل آف گڈز ایکٹ 1930 اور کانٹریکٹ ایکٹ 1872 کے تحت ہر ایک معاہدہ باضابطہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس جی ایل کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ سوئی سدرن نے 45 گیس فیلڈز سے سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کمپنیز سے 20 کروڑ 36 لاکھ 22 ہزار ایم ایم بی ٹی یو گیس خرید ی، جس کی مالیت 2کھرب 10ارب 96کروڑ سے زائد ہے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود گیس خرید نا خلاف ضابطہ ہے اور خریداری سے گیس کمپنیز سے قانونی معاملات بھی ہو سکتے ہیں۔ نومبر 2023 میں ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے 22 کمپنیز سے گیس خرید نے کا معاہدہ کیا ہے اور 5کمپنیز سے گیس سیل ایگریمنٹ کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ فراہم کرنے کے بعد پتا چلا کہ ایک کھرب 13 ارب روپے کے 9معاہدے کئے گئے جبکہ مختلف36کمپنیز سے معاہدے نہیں ہو سکے اور ان کے تحت 97ارب روپے کی گیس خرید ی گئی ہے ۔ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور زیر التوا معاہدے کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ مستقبل میں گیس سیل ایگریمنٹ کی غیر موجودگی میں کمپنیز سے گیس خرید ی نہ جائے اور زیر التواء 36 معاہدے جلد سے جلد کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں