میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹے، الیکشن دوبارہ کرایا جائے، ایم کیو ایم

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹے، الیکشن دوبارہ کرایا جائے، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ا یم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن کو جس طرح مینج کیا گیاوہ سب کے سامنے ہے بیلٹ پیپرز پر کھلے عام ٹھپے لگائے جارہے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے نتائیج میں تاخیرایک سوالیہ نشان ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ چار دن کے اندر ہم بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیں گے آج پانچواں دن ہے لیکن ابھی تک بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا حتمی اعلان نہیں ہوا رزلٹ بنانے میں آخر اتنی تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں مزید کہا کہ دھاندلی شدہ بلدیاتی انتخاب الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان بن رہاہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب 5 سے 7 فیصد رہا ہے اور اب تو تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن پر آواز اٹھا رہی ہیں اور دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں ہم نے اعلی عدالتوں، الیکشن کمیشن اورحکومتوں کو متعدد بار مطالبہ کیا تھا پہلے حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کو درست کیا جائے پھر الیکشن کروائے جائیں لیکن ہمارے مطالبے کو پس پشت ڈال کر پہلے سے پری پول دھاندلی کر کے جعلی اور غیر منصفانہ انتخابات کروائے گئے اب تو ہمارے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں،سندھ حکومت کراچی اور حیدراآباد کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کر ہی ہے لیکن شہری سندھ کی عوام اب باشعور ہوگئی ہے کامیاب بائیکاٹ اور فافن کی رپورٹ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر سندھ حکومت نے53 یوسیز پر حامی بھر لی تھی اور الیکشن کمیشن کو خط بھی بھیج دیا تھا اس کے باوجود الیکشن کا انعقاد معنی خیز ہے ہم مختلف اوقات میں اپنے خدشات سے آگاہ کرتے آرہے تھے اب تو غیر جانبدار مبصربھی ہماری بات کی گواہی دے رہے ہیں یہ تحفظات ایم کیوایم پاکستان پھر سے سب کے سامنے رکھ رہی ہے۔ وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کے اس تمام معاملے کاسومو ٹو ایکشن لیں اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کی تمام کوشیشوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں