میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک، بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس تفصیلات طلب

اسٹیٹ بینک، بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس تفصیلات طلب

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس تفصیلات طلب کر لیں۔ یہ پیش رفت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کے ساتھ ملاقات کے نتیجہ میں سامنے آئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک سے شکایت کی تھی کہ ان کے کروڑوں اوراربوں روپے کے درآمدی مال کے کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اوراس کی وجہ سے خام مال اور اجناس کی بھی ملک میں کمی ہو رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کراچی چیمبر سے کہا ہے کہ وہ تما م تفصیلات اسٹیٹ بینک کو فراہم کرے کہ کس شعبہ کے کتنے کنٹینر پھنسے ہیں۔ کراچی چیمبر نے تمام شعبوں کے تاجروں، صنعتکاروں اور امپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تفصیلا ت کراچی چیمبر میں جمع کروائیں ۔ یہ تفصیلات اسٹیٹ بینک کو فراہم کی جائیں گی اور پھر اسٹیٹ بینک اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سے شعبہ کے کنٹینرز کو پہلے کلیئر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں