میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے 11 اپریل 2022 سے منظور کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اس تاریخ سے منظور کیے گئے ہیں جب انہوں نے مستعفیٰ ہونے کے حوالے سے لیٹرز جمع کروائے تھے۔ جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر حیدرعلی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیراکبر خان، علی خان جدون، انجینئر عثمان خان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، سید فیاض الحسن، چودھری شوکت علی بھٹی،عمر اسلم خان، خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، ملک کرامت علی کھوکھر، سید فخر امام، ظہورحسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال چودھری، اورنگزیب خان کھچی، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، مس عندلیب عبدس، مس عاصمہ قدیر، مس ملیکہ علی بخاری اور مس منورہ بی بی بلوچ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دوروز قبل بھی اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بعد انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں