میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعلیٰ افسران کی آشیرواد ،محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں الٹی گنگا بہنے لگی

اعلیٰ افسران کی آشیرواد ،محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں الٹی گنگا بہنے لگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں الٹی گنگا بہنے لگی، فیلڈ کے ڈاکٹر ڈزیز انویسٹی گیشن آفیسر عبدالمنان کھوکھر اعلیٰ افسران کے آشیرواد سے سیکریٹری آفس میں غیرقانونی طور پر کام کرنے لگے، محکمے کے اہم اجلاسوں میں شرکت اور احکامات جاری کرنے پر افسران میں شدید بے چینی اور اضطراب پھیل گیا ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں اعلیٰ افسران کے آشیرواد سے فیلڈ آفیسر کو غیرقانونی طور پر بٹھایا ہوا ہے، گریڈ 18 کے افسرعبدالمنان کھوکھر پہلے ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبنڈری حیدرآباد میں ڈزیز انویسٹی گیشن آفیسر کے طور پر تعینات رہے، بعد میں ان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبینڈری میں ریسرچ آفیسر تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمنان کھوکھر وزیر لائیو اگریڈ 1گریڈ 18 کے افسرعبدالمنان کھوکھر پہلے ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبنڈری حیدرآباد میں ڈزیز انویسٹی گیشن آفیسر کے طور پر تعینات رہے8 کے افسرعبدالمنان کھوکھر پہلے ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبنڈری حیدرآباد میں ڈزیز انویسٹی گیشن گریڈ 18 کے افسرعبدالمنان کھوکھر پہلے ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبنڈری حیدرآباد میں ڈزیز انویسٹی گیشن آفیسر کے طور پر تعینات رہے آفیسر کے طور پر تعینات رہے اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی اور سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر کے دفتروں میں روزانہ کی بنیاد پر پہنچ کر روزمرہ کے امور سرانجام دے رہے ہیں اور تعینات افسران کو مختلف معاملات پر احکامات بھی جاری کرتے ہیں،وہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کے مختلف اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں، ریسرچ افسر یا ڈزیز انویسٹی گیشن افسر کی جانب سے اہم اجلاسوں میں شریک ہونے اور دوسرے افسران کو احکامات جاری کرنے میں محکمے کے اعلیٰ افسر کا آشیرواد حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالمنان کھوکھر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے سیکریٹری اور وزیر کے دفتروں میں خود کو ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ ہی امور سرانجام دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں