میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن کا ایکسین ایجوکیشن ورکس حیدرآباد آفس پر چھاپہ، افسران میں کھلبلی

اینٹی کرپشن کا ایکسین ایجوکیشن ورکس حیدرآباد آفس پر چھاپہ، افسران میں کھلبلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) اینٹی کرپشن حیدرآباد کا ایکسین ایجوکیشن ورکس حیدرآباد کے آفس پر چھاپہ، تین سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسد لاڑک اور جان محمد میمن کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا، عملے میں کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسد لاڑک اور جان محمد میمن کی سربراہی میں ایکسین ایجوکیشن ورکس حیدرآباد کی آفس پر چھاپہ مار کر تین سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ای ڈی پی کی مرمت کی اسکیموں میں کروڑوں روپے خرد برد ہونے کی شکایات تھین جبکہ قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیکر ایڈوانس رقم جاری کی گئی، اینٹی کرپشن ٹیم نے سال 2019،20 اور 2021کا ریکارڈ تحویل میں لیکر تحقیقات تیز کردی ہیں، اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران کھلبلی مچ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں