میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی پانچویں لہر، کراچی ،حیدرآبادمیں اجتماعات،ان ڈورتقریبات پرپابندی

کوروناکی پانچویں لہر، کراچی ،حیدرآبادمیں اجتماعات،ان ڈورتقریبات پرپابندی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر گئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 13 فیصد ہو گئی۔کراچی میں گزشتہ روز 7 ہزار 232 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 902 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد ہوچکی ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ سے جاری حکم نامہ کے مطابق کراچی اورحیدرآباد میں ان ڈور تقریبات پر15فروری تک پابندی عائد عائد کر دی گئی ہے۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افرادکی شرکت کی اجازت ہوگی۔سندھ کے دیگرشہروں میں ان ڈور300افرادکوشرکت کی اجازت ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کو آنے کی اجازت ہو گی۔ تقریبا ت میں شریک ہونیوالے تمام افرادکاویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریبات میں کھانا ڈبوں میں پیش کرنے کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری سے کراچی، حیدرآبادمیں ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پرپابندی ہو گی جب کہ آؤٹ ڈورڈائن ان بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ہو گی۔کراچی اورحیدرآبادمیں ان ڈورجم میں50فیصدافرادکوآنیکی اجازت ہوگی۔ جم میں آنیوالے تمام افرادکاویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔ سندھ کے دیگرشہروں میں ان ڈوراورآؤٹ ڈورڈائن ان کی اجازت برقرار ہے۔ ٹیک اووے، ڈرائیوتھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں سینماگھر میں50 فیصد سے زائد افراد نہ ہوں۔ کراچی،حیدرآبادمیں گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔کراچی اور حیدرآباد میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری 100 فیصدرکھنے کی اجازت ہے۔ یکم فروری سے 12 سال سے زائدعمرکے بچوں کاویکسینیٹڈہونالازمی ہوگا۔مارکیٹ،دیگرکاروباری سرگرمیوں کیاوقات کار پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ دفاترمیں حاضری کی شرح100فیصدرکھنے کی اجازت ہو گی۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں