میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دیے

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے ، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رپورٹ کے بعد چوہدری برادران کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اورڈپٹی پراسیکیوٹر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے فاضل عدالت کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر خاندان کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے ۔نیب کی رپورٹ اور بیان کے بعد فاضل بنچ نے درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں