میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لے لی گئیں

اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لے لی گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لے لی گئیں ۔بدھ کو ہیومین رائٹس اور پی ایف یو جے کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن تاثر درست نہیں گیا۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ بن کر درخواست گزار بنے ، نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں