میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ کراچی مسرور کی زیر سرپرستی ،بھتہ خور نیٹ ورک بے لگام

ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ کراچی مسرور کی زیر سرپرستی ،بھتہ خور نیٹ ورک بے لگام

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) سپریم کورٹ کے احکامات کی تذلیل و حکم عدولی کا سفر زور و شور سے جاری، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات و ضلعی بلدیات، ضلعی انتظامیہ کی کھلے عام تجاوزات مافیا کی سرپرستی و حمایت اس مد میں باہمی غیرقانونی اشتراک و تعاون کی مد میں شہر کراچی سے ہفتہ، ماہانہ لاکھوں، کڑوروں کی رشوت، بھتہ وصولی کا غیرقانونی بزنس،کاروبار سالہاسال سے تاحال جاری۔ تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن،آپریشن محض شہریوں و اخبارات کے شدید احتجاج و اصرار پر کیا جاتا ہے، جو محض نمائشی میچ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا بلکہ کیا جانے والا ایکشن ، آپریشن متذکرہ اداروں کیلئے ریٹ، نرخ، بھتے میں مزید اضافے کا باعث بن جاتا ہے۔ادھر بلدیہ عظمیٰ کراچی ، ضلعی بلدیات،ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کا شاخسانہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تجاوزات مافیا نے اپنا راج و قانون نافز کردیا۔ نارتھ کراچی،و کراچی / گلبرگ،لیاقت آباد زونز ،ٹاؤنز کو تجاوزات مافیا کو ،ہفتہ ،ماہانہ لاکھوں،کروڑوں کے پٹے ، لیز، LEASE پر دے دیا گیا شہریوں، مریضوں، ایمبولینس ، پیدل چلنے والوں، کار،گاڑیوں کے مسافروں و مریضوں کی زندگیاں ،وقت ،بیجا پیٹرول ، ڈیزل کا ضیاع تجاوزات مافیا کی دیدہ دلیری کی نذر ہوگیا انتظامیہ کی مشترکہ ملی بھگت نے شہریوں کے وسائل و مسائل میں مزید کئی سو گنا اصافہ کردیا نارتھ و نیو کراچی ، گلبرگ ،لیاقت آباد کی تمام اہم مرکزی شاہراہیں ، سڑکیں متصل مضافاتی سڑکیں ،علاقے ،فٹ پاتھوں، پیدل چلنے والوں کی گذرگاہیں تجازوات مافیا کو پٹے، لیز پر دے دی گئی اس بابت،ہفتہ،یومیہ وصولیوں کا غیرقانونی دھندا جاری ہے ذرائع بتاتے ہیں اس حوالے سے پیکیج بھی متعارف کروائے جاتے ہیں پرکشش جگہ مقام کے ریٹ اسی حساب سے وصول کئے جاتے ہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کی مجرمانہ غفلت و سرپرستی میں تجاوزات مافیا بے لگام ہے، جبکہ ضلع وسطی میں تجاوزات مافیا کی مکمل سرپرستی ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ کراچی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیو کراچی مسرور اور ان کا بھتہ خور نیٹ ورک کرتا ہے تجاوزات مافیا کی سرپرستی اور وصولیوں میں مزکورہ نیٹ ورک مصروف ہے انتہائی باوثوق ادارتی ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے براجمان ایک سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کی خصوصی مہربانیاں ہیں جو تاحال نارتھ و نئی کراچی میں بھتہ وصولی کا غیرقانونی دھندا چلا رہیں ہیں ، موصوف کی جانب سے مسلسل بے قائدگیوں و بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے نارتھ کراچی تجازوات مافیا کے بیرحم پنجوں میں جکڑا ہوا ہے جب کے ناگن چورنگی کے برج کے نیچے پکوان سینٹر اور اطراف میں جینٹس شرٹ کے اسٹال سمیت چائے کے ہوٹل و دیگر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے حیران کن بات یہ ہے کے یوپی موڑ پر قائم موٹر سائیکل شوروم والوں نے ہزاروں کی تعداد میں بیچ سڑک پر موٹر سائیکلوں کا جمعہ بازار سجایا ہوا ہے ،مگر متعلقہ افسران بھاری رشوت بھتہ وصولی کے تحت خاموش ہیں۔ دوسری جانب یوپی موڑ سے ناگن چورنگی جانے والی سروس روڈ پر بنے غیر قانونی شادی ہالوں نے روڈ پر جنریٹر رکھ کر رہائش پذیر و راہ گزر کی زندگی کو اجیرن بنادیا جبکہ ریفریجرٹر و فریج کی دکانوں کے مالکان نے اپنا سامان روڈ پر رکھ کر سڑک کو غیر قانونی طور پر بند کردیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین ٹریفک جام کے بھنور میں پھنس کر رہ جاتے ہیں۔ ادھر سندھ گورنمنٹ اسپتال کے سامنے پھول فروش اور سوزوکی اسٹینڈ مافیا کا مکمل کنٹرول ہے جس کے باعث ٹریفک جام کے علاوہ ایمبولینس و پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نارتھ و نیو کراچی کے علاقائی مکینوں کا کہنا ہے کہ تجازوات مافیا کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے علاقائی مکینوں کی جانب سے تمام تر صورتحال کی تحریری شکایات کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو ارسال کردی گئی ہئے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں