میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ

ای پیج

e-Paper
پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی

Author One
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں


لاہور: پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی۔

زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے پارا چنار کے عوام کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ چین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کے لیے باعث فخر ہے، چین نے 1.6ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی اور چین کی ترقی قابل تقلید مثال ہے، ہم بھی محنت کر وہ سب حاصل کرسکتے ہیں۔ چین کے اسکولوں، اسپتالوں اور روڈز پر کوئی کاغذ تک پڑا ہوا نہیں دیکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ چین کے عوام میں اتھارٹی کو تسلیم کرنے کا رویہ قابل تقلید ہے، چینی عوام کے خیالات میں نا قابل بیان حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دل چاہتا ہے کہ پنجاب چین کی طرح ہر دن ترقی کرے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں