میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے ، بدعنوان افسران کا تحفظ ، وفاقی سیکریٹری اورسینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے احکامات رد

پی ایس کیو سی اے ، بدعنوان افسران کا تحفظ ، وفاقی سیکریٹری اورسینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے احکامات رد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران کو تحفظ فراہم کرنے والے طاقتور عناصر نے وفاقی سیکریٹری علی بھٹہ اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سردار شفیق احمد ترین کے احکامات رد کردیے ، غیر قانونی بھرتی ، ترقی حاصل کرنے سمیت مالیاتی خرد برد میں ملوث علی بخش سومرو ، خالد بابلانی کو ایف آئی اے کی تحقیقات سے بچانے کے لیے عصمت گل خٹک اور اشفاق میمن متحرک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک عشرہ قبل انکوائری رپورٹ میں ڈائریکٹر امپورٹ ایکسپورٹ علی بخش سومرو اور خالد احمد بابلانی کو عہدوں سے ہٹا کر پندرہ روز میں رپورٹ جمع کروانے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، جس میں ذمہ دار افسران سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کروانے کا فیصلہ شامل تھا ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسر عصمت گل خٹک اور جوائنٹ ٹیکنالوجی ایڈوائزر اشفاق میمن جعلسازی سے بھرتی و ترقی حاصل کرنے والے بدعنوان افسران کو انکوائری سے بچانے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے اسلام آباد میں لابنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی صورت تحقیقات ایف آئی اے کو منتقل نہیں ہوسکے حالانکہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سردار شفیق احمد ترین پی ایس کیو سی افسران سے متعلق 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ، جس کے برعکس علی بخش سومرو کو ڈائریکٹر درآمدات و برآمدات اور ٹیکنیکل افسر خالد بابلانی ٹیکنیکل کو بھی شعبہ مالیاتی امور کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق خالد بابلانی ماضی میں بینک میں فکس ڈپازٹ میں ادارے کے پیسے رکھوانے کے عوض مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرتے رہے ہیں ، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر آڈیٹر جنرل بھی اعتراض لگا چکے ہیں، باخبر زرائع کے مطابق جعلسازی کے ذریعے بھرتی ہونے والے علی بخش سومرو نے بھی خالد بابلانی کی جعلی تقرری کے خلاف درخواست دے رکھی ہے، جس کے مطابق خالد بابلانی کی تقرری، تجربہ، اور پروموشن جعلی ہیں اور فوری طور پر اس کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، دوسری جانب ڈائریکٹر امپورٹ ایکسپورٹ علی بخش سومرو کا کہنا ہے کہ مجھ پر تمام الزام بے بنیاد ہیں ، میری طرف سے جمع کروائے گئے تمام دستاویزات درست ہیں ، تمام الزامات کو فقط الزام تراشی سمجھتا ہوں ، بھرتی ، تقرری اور ترقی قانونی تقاضوں کے مطابق ہے ، میرے خلاف چند لوگ سرگرم ہیں ، جو اسلام آباد انتظامیہ کو گمراہ کن معاملات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں