ضلع جنوبی، جرائم کی آماجگاہ چلانے والے پولیس کے بیٹرز نے تھانے خرید لیے
شیئر کریں
ضلع جنوبی کی حدود میں قائم فحاشی کے اڈوں سے منشیات سپلائی کا دھندا چلانے والے بیٹرز سندھ پولیس سے طاقتور نکلے ، انسپکٹرجنرل سندھ پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ضلع جنوبی کی پراسرار چشم پوشی کا فائدہ اٹھانے والے جرائم پیشہ عناصر تھانوں کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مساج سینٹرز ، گیسٹ ہاؤسز ، بنگلوں اور رہائشی اپارٹمنٹس میں فحاشی کے اڈے قائم ہیں ، جہاں سے شراب ،آئس ، ہیروئین ، چرس اور شیشہ سمیت ممنوعہ نشہ آور ادویات بھی فروخت کی جارہی ہیں ، فحاشی کے اڈیمنشیات اور دیگرز غیر قانونی دھندوں کی محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں ، علاقہ پولیس ان اڈوں کو اپنے نجی کارندوں کے ذریعے کنٹرول کرتی ہے ، جنہیں بیٹرز کہا جاتا ہے ، تھانہ درخشاں ،ساحل ، ڈیفنس ، کلفٹن ،بوٹ بیسن اور تھانہ گزری کی حدود میں تقریباً 45 سے زائد جرائم کے اڈوں کو پولیس اپنے بیٹرز کے ذریعے کنٹرول کررہی ہے ، ذرائع کے مطابق 7 جرائم پیشہ عناصر نے پولیس افسران کو زیر کرکے تھانوں پر اپنا تسلط قائم کررکھا ہے ، یاد رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈانس پارٹیوں کی پشت پناہی اور جرائم کے اڈوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے جرم میں تھانہ درخشاں کے افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا تھا تاہم چیف کراچی پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی بے اثر رہی بیٹرز سسٹم نے دوبارہ سے غیر قانونی دھندوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔